ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی :بی جے پی کے سینئر لیڈر کلراج مشرا لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے

یوپی :بی جے پی کے سینئر لیڈر کلراج مشرا لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے

Fri, 22 Mar 2019 00:05:28    S.O. News Service

لکھنؤ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے قدآور بی جے پی لیڈر کلراج مشرا لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔کلراج مشرا دیوریا سے بی جے پی کے موجودہ ایم پی ہیں۔کلراج مشرا کی عمر 75 سال سے زیادہ ہے اور ہو سکتا ہے اسی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہو،اگرچہ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے دوسرے بہت سے کام سونپے ہیں۔کلراج مشرا نے کہاکہ میں اس بار الیکشن نہیں لڑوں گا،مجھے کئی دوسری بڑی ذمہ داری دی گئی ہے لہذا میرا وقت اس میں لگے گا۔مودی کابینہ میں کلراج مشرا چھوٹے صنعت وزیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنی بڑھی ہوئی عمر کو وجہ بتاتے ہوئے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔بتا دیں کہ دیوریا لوک سبھا سیٹ پر 19 مئی کو پولنگ ہوگی،ابھی تک بی جے پی نے اس سیٹ پر اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔دیوریا کی نشست پر اس بار بی جے پی کے کئی لیڈر اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیں۔ان لیڈروں میں بی جے پی کے ریاستی ترجمان شلبھ منی ترپاٹھی، دیویندر پرتاپ سنگھ جیسے لوگ ہیں۔بی جے پی 75 سال سے زیادہ عمر کے لیڈران کو ٹکٹ نہ دینے کے موڈ میں ہے، تاکہ نئے چہروں کو موقع مل سکے،اگرچہ پارٹی نے صاف صاف کہا ہے کہ کسی بھی عمر کے فاتح امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔


Share: